15 جنوری 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز کراچی میں غیر قانونی گیٹ وے ا یکسچنج پکڑا گیا

اسلام آباد 15 جنوری 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران پیٹل کالونی لانڈھی، کراچی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا ۔ چھاپے کے دوران ایک وی او آئی پی گیٹ وے، 8 پورٹس، 1 موڈیم اور LAN سوئچ پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کوگرفتار کیا گیا۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ