04 مارچ 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز ہنگو میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

اسلام آباد 4مارچ 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران ہنگو میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپے کے دوران چھ گیٹ ویز، متعدد پورٹس، سینکڑوں سمز ، تین لیپ ٹاپ، پانچ موڈیمز ، ایک سی پی یو، اور یو پی ایس بمع بیٹریوں پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔وقوعہ سے دو شخص کوگرفتار کیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ