19  اگست 2015ء

گجرات میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی جاری کوششوں کے دوران گجرات میں  ایک غیرقانونی گیٹ وے کا سراغ لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ گجرات میں واقع ایک گرے آپریٹر کے خلاف کامیابی سے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران متعدد پورٹس پر مشتمل VoIPایکسچینج اور لیپ ٹاپ، سوئچز، سمز اور موڈیمزجیسے آلات کو ضبط کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جسے ایف آئی اے نے مزید تفتیش کے لیے اپنی حراست میں لے لیا۔

گرے آپریٹرز کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی جانب سے گرے ٹریفک کے خطرے کوکم کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی نگرانی، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ممکن ہوئے اور اس طرح ملک میں موجود گرے ٹریفک آپریٹرز کی وجہ سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں تخفیف عمل میں آئی۔