11 اکتوبر 2019ء

گو جرانوالہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

 
)اسلام آباد:11 اکتوبر (2019 گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر گوجر انوالامیں کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ سیٹلائیٹ ٹاؤن گوجرانوالہ مارا گیا جس میں 5 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج ، 1 ٹی پی لنک راؤٹرز، 2 لیپ ٹاپ، 2 انٹر نیٹ ڈیوائسز بشمول 2 یو ایس بی اور دیگر آلات سمیت 2500 سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے ۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ