17 اکتوبر 2019ء

فیصل آباد میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

 
)اسلام آباد:17 اکتوبر (2019 گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فیصل آباد میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران ایک فعال غیر قانونی ایکسچینج قبضے میں لے لیا گیا۔ یہ چھاپہ جنجوعہ بزنس سنٹر ، واپڈا سٹی, فیصل آباد میں مارا گیا جس میں 10 فون کنکشن بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ 
غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپہ پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہوا تاکہ قومی خزانے کو ان گرے اسمگلروں کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ