12 فروری 2020ء

بورے والا میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

 
 
)اسلام آباد:12فروری (2020اسلام آباد:گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر بورے والا میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ انور ٹاؤن بورے والا میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران4 غیر قانونی گیٹ ویز، 128پورٹس، 1لیپ ٹاپ، 1 یو ایس بی اور انٹرنیٹ ڈیوائس سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت اور ایف آئی اے کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے۔
 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ