15 دسمبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہور ، کوہاٹ، لاڑکانہ اور چمن میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنجز پکڑے گئے

اسلام آباد 15 دسمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران غیر قانونی گیٹ و یز پکڑلئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں چھاپہ مار کر 10 غیر قانونی گیٹ ویز ، 136 پورٹس ، لیپ ٹاپ اور سموں سمیت ایکسچنج قبضے میں لے لی جبکہ ایک شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ دوسرا چھاپہ کوہاٹ میں مار کر 2 غیر قانونی گیٹ ویز ، 16 پورٹس اور سموں سمیت ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ تیسرا چھاپہ لاڑکانہ میں مار کر 4 غیر قانونی گیٹ ویز ، 32 پورٹس، نیٹ ورک سوئچ لیپ ٹاپ اور سموں سمیت ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی جبکہ افغان بارڈر کے قریب چمن میں چھاپے کے دوران 4 غیر قانونی گیٹ ویز سمیت ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی جبکہ دو افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ