11 فروری 2021ء

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

اسلام آباد (11 فروری 2021): گلگت بلتستان (جی بی) کے وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات کی۔
دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں جی بی میں معیاری ٹیلی کام خدمات کی فراہمی اور علاقے میں 3G / 4G خدمات کی فراہمی شامل ہیں۔ 
چیئرمین پی ٹی اے نے جی بی میں معیاری آواز اور انٹرنیٹ (3G / 4G) خدمات کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔فریقین نے جی بی میں ڈیجیٹل رابطوں کے حوالے سے اقدامات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔