06  ستمبر 2022ء

پشاور میں سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث گینگ گرفتار

اسلام آباد:) 6 ستمبر، (2022: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر افغان پاسپورٹ پر سموں کی غیر قانونی فعالیت، افغان پاسپورٹوں میں ٹیمپرنگ اورجعلی ویزوں پر سموں کے اجراء پر پشاور میں تین مختلف مقامات پر کامیاب چھاپے مارے۔
چھاپے کے دوران مجموعی طور پر دس (10) مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چارسوپچاس (450) افغان پاسپورٹس، تین (3) لیپ ٹاپس، چار (4) پی سیز اور پندرہ (15) موبائل فونز قبضے میں لے لئے گئے۔ 
یہ چھاپہ سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے حوالے سے پی ٹی اے کے عزم اور مسلسل کاوشوں کو ظاہر کرتا ہے۔