31 جولائی 2020ء

وی پی این رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک مزید توسیع

اسلام آباد (31 جولائی 2020): کاروبار اور عوام کی سہولت کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نیویورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں مزید دو ماہ، 30 ستمبر 2020 تک کی توسیع کر دی ہے۔ یہ توسیع وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان سافٹ وئر ایکسپورڈ بورڈ (پی ایس ای بی) اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کی تجویز پر کی گئی. 
وی پی این کے قانونی طور پرمجاز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ وی پی این کی رجسٹریشن کی کارروائی کے سلسلے میں اپنے سروس فراہم کنندہ سے رجوع کریں۔ 
کسی بھی متعلقہ سوالات اور سہولت کے حوالے سے، صارفین پی ٹی اے کو ipreport@pta.gov.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں.