24 نومبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پہلے ٹیلی کام فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام آباد : ٹیلی نار پاکستان نے پہلے ٹیلی کام فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ موبی لنک کو سخت مقابلے کے بعد 4-0 سے شکست دے کر جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا انتظام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کیا تھا جس میں ٹیلی کام کے اداروں جیسا کہ ژونگ، یوفون، وارد، ایرکسن، ہواوے اور دیگر نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے آخری دن سیمی فائنل ٹیلی نار اور پی ٹی اے اور موبی لنک اور زونگ کے درمیان کھیلے گئے۔ جبکہ فائنل موبی لنک اور ٹیلی نار کے درمیان کھیلا گیا۔ پی ٹی اے نے ٹورنامنٹ میں تیسری اور زونگ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ، چیئرمین پی ٹی اے چیف گیسٹ تھے۔ انہوں نے جیتنے والوں کو انعامات دیئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیلی کام سیکٹر میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے ایسے موقعوں کا مزید اہتمام کیا جائے گا۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ