03 مارچ 2020ء

شہر یوں کے تحفظ (آن لائن نقصان کے خلاف) قواعد 2020 سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد

(اسلام آباد: 3 مارچ، 2020): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر شہریوں کے تحفظ (آن لائن نقصان کے خلاف) قواعد 2020 کے حوالے سے تشکیل دی گئی مشاورتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔
اس اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سول سوسائٹی، انسانی اور ڈیجیٹل حقوق کے اداروں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، میڈیا اور دیگر کے ذریعے وسیع البنیاد مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ مختلف فورمز کے ذریعے سامنے آنے والے تحفظات کو مثبت انداز سے دور کیاجا سکے۔ 
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ویب سائٹ پر ایک سوالنامہ شائع کیا جائے گا جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لی جائے گی۔جبکہ مشاورت کا ایک شیڈول بھی پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔ مشاورت کے دوران کمیٹی کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول عوام کی جانب سے موصول ہونے والے رد عمل کی حوصلہ افزائی کی جائے گی.
 
 
 
 
خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ