17 مئی 2018ء

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کا پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

(اسلام آباد ۔16مئی،2018)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمن احمد خان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ممبرٹیلی کام(ایم او آئی ٹی ٹی) مدثر حسین، ممبرایچ آر ڈی(ایم او آئی ٹی ٹی)، محمد طاہر مشاق، ممبرآئی سی(ایم او آئی ٹی ٹی)، یاسر قادر، چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید، ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ، عبدالصمد اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کے اعلیٰ آفسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 
وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈ بینڈ کے شعبے میں غیرمعمولی وسعت آئی ہے اور یہ شعبہ دنیا بھر کے ممالک میں ایک ماڈل بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ٹیلی کام شعبے کی ترقی میں پی ٹی اے کے کردار کی تعریف کی اور موثر حکمت عملی اپنانے اور پاکستان میں 5 جی کے نفاذ کیلئے جامعہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔انہوں نے بتایاکہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لئے کئی ایک اقدامات اٹھائے گئے ہیں جیسا کہ آئی سی ٹی فار گرلز پروگرام اور ڈی جی سکلز پروگرام جو کہ آن لائن روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم تھا۔ 
 
 چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں جدید انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں وفاقی وزیر کے کردار کی تعریف کی،بالخصوص سپیکٹرم آکشن،پاکستان کی ای کامرس صنعت کی تیزی سے ترقی کرتی رفتاراور ملک بھر میں براڈ بینڈ کی وسعت کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) عبدالصمد نے کہا کہ وفاقی وزیر کے دور میں آئی ٹی کے شعبے نے بے مثال ترقی کی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے گزشتہ چند سالوں میں پیش آنے والے مسائل اور مواقع کا بھی ذکر کیا۔ 
 
اختتام پر چیئرمین پی ٹی اے نے وفاقی وزیر انوشہ رحمن کو سووینئر پیش کیاجبکہ وفاقی وزیرنے پی ٹی اے کے احاطہ میں یادگار کے طور پر ایک درخت بھی لگایا۔
 
طیبہ افتخار
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ