19 مئی 2022ء

ٹیلی نار گروپ کے ایگزیکٹو نائب صدر کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (19 مئی 2022): ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اور ایشیا کے ٹیلی نار گروپ کے سربراہ یارگن سی آرنٹز روسٹرپ اور سی ای او ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
دونوں فریقین نے دوران ملاقات رابطوں میں توسیع ، نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ٹیلی نار پاکستان کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ”ڈیجیٹل پاکستان وژن“ کے تحت نئے مواقعوں کے حوالے سے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ