06 مارچ 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز ترک سیل کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ


اسلام آباد (6 مارچ 2014)ترکی کے موبائل فون آپریٹر’’ ترک سیل‘‘ کا ایک وفد 7 اپریل 2014کو ہونے والے 3G/4G سپیکٹرم کی نیلامی سے قبل ٹیلی کام مارکیٹ کا جائزہ لینے کے لئے یہاں پہنچاہے۔ وفد نے آج وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمٰن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے چےئر مین ڈاکٹر سید اسما عیل شاہ سے ملاقات کی اور آئندہ نیلامی سے متعلق بات چیت بھی کی۔
چےئر مین پی ٹی اے نے وفد کو پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ہو نے والی تیز رفتار ترقی سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اورٹیلی کام ریگولیٹر کی جانب سے اپنائی جانے والی منصفانہ ریگولیٹری اقدامات کی بدولت پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر نے حالیہ برسوں کے دوران بے مثال ترقی کی ہے۔ سیکٹر کے موجودہ رجحانات نئے سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مستقبل کے امکانات کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ ہونے والی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق مختلف پہلوؤں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔
ترک سیل کے وفد نے سپیکٹرم آکشن فار نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے وفد نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر بالخصوص سیلولر موبائل سیکٹر میں تیز رفتار ترقی کو گلوبل ٹیلی کام کمیونٹی کی جانب سے قابل تعریف قرار دیا۔ 
 


(خرم مہران) 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ