29 نومبر 2022ء

ملائیشین کمیونیکیشن اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (29 نومبر 2022): چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے ملائیشین کمیونیکیشن اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن (ایم سی ایم سی ) کے عبوری چیئرمین تان سری محمد سلیم بن فتح دین نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔.
ممبر (فنانس) پی ٹی اے، محمد نوید؛ ممبر ایم سی ایم سی داتک لم تھیان شیانگ اور ملائیشیا میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) طاہر محمود قاضی اور ایم سی ایم سی اور پی ٹی اے کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دونوں فریقین کی جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کے ڈیجیٹل لینڈ سکیپ سمیت اہم اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ایم سی ایم سی نے پاکستان میں آئی سی ٹی سیکٹر کی غیر معمولی ترقی کو سراہا۔ ملائیشیا کے وفد نے اپنے اہم منصوبوں جیسے پی ای ڈی آئی(دیہی طبقوں کو ڈیجیٹل طور بااختیار بنانا) اور اس سے منسلک منفرد فائیو جی ماڈل یعنی سنگل ہول سیل نیٹ ورک کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ دونوں فریقین کی طرف سے باہمی تعاون کے شعبوں بالخصوص فائیو جی، سائبر سیکورٹی اور ریگولیٹری فریم ورک پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ میٹنگ پی ٹی اے اور ایم سی ایم سی کے مابین گزشتہ بات چیت کے تسلسل میں ہوئی۔ مستقبل قریب میں دونوں ریگولیٹرز کے مابین تعاون کے ایک طریقہ کار پر بھی دستخط متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ ایم سی ایم سی ملائیشیا میں مواصلات اور ملٹی میڈیا انڈسٹری کا ریگولیٹر ہے۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ