25 مارچ 2020ء

ملک بھر میں بلاتعطل ٹیلی کام سروسزکی فراہمی

اسلام آباد: 25 مارچ، 2020): تمام ٹیلی کام آپریٹرز بشمول سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) اور لوکل لوپ (ایل ایل) آپریٹرز صارفین کو اپنے کسٹمر سپورٹ سینٹرز، فرنچائزز اور دیگر آؤٹ لیٹس پر ضروری عملے کے ذریعے بلا تعطل ٹیلی کام خدمات فراہم کر تے رہیں گے۔

 جس کا مقصد آواز / ڈیٹا سروسز اور نیٹ ورکس کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ آپریٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ معاون عملہ اپنے اور صارفین کے کرونا سے تحفظ کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کرے۔ اسی طرح وفاقی اور صوبائی حکومت کے حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سروس فراہم کنندگان کو سروس کے مناسب انتظامات اور بحالی کے لئے تعاون فراہم کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عوام کو قابل اعتبار اور بلا تعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر پی ٹی اے صورتحال کا جائیزہ لیتے ہوئے عوام کو تازہ ترین معلومات سے آگاہ کرتا رہے گا۔