14 اکتوبر 2019ء

وضاحت

اسلام آباد: (14 اکتوبر 2019) خبر بعنوان" 32 اداروں کو کاروائی کرنے کیلئے پی ٹی اے پورٹل تک رسائی دے دی گئی جو ”دی نیوز اور روزنامہ جنگ“ میں 14 اکتوبر 2019کو شائع ہوئی کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ حکومتی اداروں اور محکموں کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ(PECA 2016) کے سیکشن 37 کے تحت غیر قانونی انٹرنیٹ مواد کو رپورٹ کرنے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے آن لائن پورٹل تک رسائی دی گئی ہے لہٰذا یہ کہنا کہ ان اداروں کو انٹرنیٹ پر موجود حکومت مخالف مواد کو براہ راست بلاک کرنے کے لئے رسائی دی گئی ہے بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔