18 جولائی 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز چےئرمین پی ٹی اے کا آئی ڈی پیز کیمپ بنوں کا دورہ

بنوں 18جولائی 2014 (پ۔ر) شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو کسی تعطل کے بغیر امداد کی فراہمی کے لئے جاری حکومتی کوششوں کے لئے چےئر مین پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے چےئر مین نادرہ جناب امتیاز تاجور کے ہمراہ آج بنوں کے آئی ڈی پیز کیمپس کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پی ٹی اے اور نادرہ کے سینئر افسران اور زونگ (چائنا موبائل) کے سینئر نمائندے بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران چےئرمین پی ٹی اے اور چےئر مین نادرہ نے نادرہ رجسٹریشن کے عمل اور زونگ کی سمز کے ذریعے آئی ڈی پیز کو دی جانے والی امداد کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے زونگ کے نمائندوں کو اس نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور عوام کی سہولت کے لئے سمز کی تقسیم کے لئے قائم کی گئی جگہیں (پوائنس) بڑھانے کی بھی ہدایت کی زونگ کے نمائندوں نے چےئرمین پی ٹی اے کو سمز کے ذریعے امدادی رقم کی تقسیم کیلئے جاری طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے کی ہدایات پر زونگ نے اپنے عملے میں اضافہ کیا ہے اور آئی ڈی پیز کی بھاری تعداد کے پیش نظر بھاری تعداد میں سمز کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔ واضح رہے کہ زونگ فاٹاڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی(ایف ڈی ایم اے) کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت آئی ڈے پیز کو مفت سمز فراہم کر رہا ہے تاکہ انہیں شفاف اور تیز رفتار طریقہ کار کے تحت امداد فراہم کی جائے۔


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ