14 جون 2019ء

چیئرمین پی ٹی اے کا ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں سالانہ اوپن ہاؤس اور جاب فیئر 2019 کا دورہ

 

چیئرمین پی ٹی اے نے سالانہ اوپن ہاؤس اور ملازمت میلے 2019 کا دورہ کیا

اسلام آباد: 14 جون 2019: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نوجوان گریجویٹس کو تحقیق و ترقی اور کاروباری مہارت حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے ساتویں سالانہ اوپن ہاؤس اور جاب فیئر2019 کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین پی ٹی اے تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے نوجوان گریجویٹس کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہونے والی ترقی میں دلچسپی کو سراہا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے نوجوان گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ علم اور نئی ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر تخلیقی سوچ کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کاروباری سرگرمیوں، تعمیری رویوں کے تسلسل اوراپنی مہارتوں کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافہ سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ نئی نسل کی پوشیدہ صلاحیتوں کوبروئے کار لانے کی پی ٹی اے کی کاوشوں کے تحت انہوں نے ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے 2 گریجویٹس کو پی ٹی اے میں بطور مینجمنٹ ٹرینیزکام کرنے کا موقع دینے کا اعلان کیا ۔

انہوں نے طلباء و طالبات کے تخلیقی پروجیکٹس کو سراہا اور ان میں یونیورسٹی کی طرف سے نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔وائس چانسلر محمد یونس جاوید نے انہیں سووینیئر پیش کیا۔


خرم علی مہران
ڈائریکٹر (تعلقات عامہ )