02 مارچ 2022ء

چیئرمین پی ٹی اے کی وائس پریذیڈنٹ سٹار لنک سے ملاقات

اسلام آباد (02 مارچ، 2022): چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، میجر جنرل (ریٹائرڈ)عامر عظیم باجوہ نے بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2022 (ایم ڈبلیو سی) میں وائس پریذیڈنٹ کمرشل، سٹار لنک اور سی ای او، سٹار لنک پاکستان سے ملاقات کی۔
وفود کی جانب سے پاکستان میں براڈ بینڈ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے سٹارلنک کی درخواست کے ریگولیٹری، تکنیکی اور تجارتی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے مستقبل قریب میں اس حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے کے لئے مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ