12 مئی 2016ء

سیلولر موبائل آپریٹرز کی سروس کے معیار کے متعلق سروے کے نتائج – 2016

پاکستان میں اگلی نسل کی موبائل سروسز کا آغاز چار سیلولر موبائل آپریٹرز نے 2014 میں کیا تھا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے حال ہی میںNEMO Invext-Iکے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور اور کراچی میں سروے کیا ہے تا کہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ کیا اگلی نسل کی موبائل سروسز اور سیلولر موبائل آپریٹرز اپنے لائسنسز میں صراحت کردہ کارکردگی کی نشاندہی کرنے والے اشاریوں اور نافذ العمل قوانین کے مطابق سروسز فراہم کررہے ہیں یا نہیں۔ یہ سروے پاکستان میں دیگر شہروں میں جاری ہے۔

اگلی نسل کی موبائل سروسز ۔ کارکردگی کی نشاندہی کرنے والے اہم اشاریے

  1. استعمال کنندگان کو فراہم کیے جانے والے ڈیٹا کی رفتار

یہ اشاریہ اگلی نسل کی موبائل خدمات فراہم کرنے والے آپریٹرز کی جانب سے کوریج والے علاقوں میں موبائل کے استعمال کنندگان کو لازما فراہم کیے جانے والے یوزر ڈیٹاریٹ)انٹرنیٹ کی رفتار(کی وضاحت کرتا ہے:

 

 

شہروار نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

اگلی نسل کی موبائل سروسز کے تمام آپریٹرز کی جانب سے استعمال کنندگان کو فراہم کردہ ڈیٹا کی رفتار ان کے متعلقہ لائسنسز میں صراحت کردہ کم از کم حد سے زیادہ ہے۔ زونگ کی ڈیٹا کی رفتارسب سے زیادہ ہے اور اس کے بعد موبی لنک کا نمبر آتا ہے جبکہ اگلی نسل کی موبائل سروسز فراہم کرنے والے تمام آپریٹرز میں یوفون کی رفتار سب سے کم ہے۔

جی ایس ایم)2جی(سیلولر موبائل سروسز ۔ کارکردگی کی نشاندہی کرنے والے اہم اشاریے

  1. وائس سروسز
  1. نیٹ ورک کی دستیابی/پہنچ

نیٹ ورک کی دستیابی/پہنچ کے معیارکو ظاہر کرنے والے اشاریہ ہے جو استعمال کے دوران موبائل فون پر نیٹ ورک انڈیکیٹرکو ڈسپلے کرکے صارف کو موبائل سروسز کی دستیابی کو ظاہرکرتا ہے۔

 

شہروار نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تمام موبائل آپریٹرز کے نیٹ ورک کی پہنچ قابل اطمینان ہے۔

  1. سروسز کا درجہ/معیار

سروس کا درجہ/معیار یہ ظاہر کرتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر صارف اس وقت موبائل سروسز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا جب موبائل فون پر نیٹ ورک انڈیکیٹر کے ڈسپلے کے ذریعے اسے ظاہر کیا گیا ہو۔ سادہ الفاظ میں اسے نیٹ ورک کی بندش کہا جا سکتا ہے۔

 

 
 

Click Here for City-wise Results

تمام موبائل آپریٹرز سروس کے معیار پر پورا اتر رہے ہیں

  1. کال ملنے کا وقت

کال ملنے کا وقتے سے مراد کالر کی جانب سے کال شروع کرنے کے متعلق اطلاع بھجوانے اورجواب میں کال مل جانے کے متعلق اطلاع ملنے کا درمیانی وقت ہے۔ سادہ الفاظ میں اس سے مراد کوئی نمبر ڈائل کیے جانے اور اور رنگ بیک ٹون کی آواز سننے کے درمیان کا وقت ہے۔

 

 

شہروار نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

صرف موبی لنک اور ٹیلی نار کال ملنے کے لیے کم از کم مقررہ وقت پر پورا اتر رہے ہیں۔

  1. کال کی تکمیل کا تناسب

کال کی تکمیل کے تناسب سے یہ مراد ہے کہ کسی سروس کوایک بار حاصل کرلیے جانے کے اس کی فراہمی مخصوص وقت کے دوران طے شدہ شرائط و ضوابط کے تحت جاری رہے گی یا اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی جب تک صارف)فریق اول(یا کال وصول کرنے والا)فریق دوئم(خود منقطع نہ کرے۔ سادہ الفاظ میں یہ اشاریہ کالوں کے کٹ جانے کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

 

شہروار نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

موبی لنک اور یوفون کا کال کی تکمیل کا تناسب مطلوبہ معیار سے کم ہے جبکہ باقی تینوں موبائل آپریٹرز مطلوبہ معیار پر پورااترتے ہیں۔

  1. دو طرفہ گفتگو کے واضح پن کا معیار

دو طرفہ گفگوکے واضح پن چیت کے معیارسے مراد بات چیت کے دوران ایسی"گفتگو کے واضح پن"کا معیار ہے جو موبائل/ٹرمینل پر سننے والا دوسری جانب موجود فرد سے کرتاہے۔سادہ الفاظ میں یہ اشاریہ آواز کے واضح پنکے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

 

 

شہروار نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تمام موبائل آپریٹرز کی دوطرفہ آواز کا معیار مقررہ معیار سے بلند ہے۔

2 ایس ایم ایس سروسز

  1. ایس ایم ایس کی کامیابی کا تناسب

 

یہ اشاریہ اس چیز کو ظاہر کرتا ہے کہ مختصر پیغام/ایس ایم ایس کی ترسیل کامیابی سے ہو گئی ہے،اور یہ اسوقت دوطرفہ ہوتی ہے جب اس کی درخواست کی گئی ہو اور متعلقہ معلومات موبائل فون پر ڈسپلے ہوں۔ اس اشاریے سے ایس ایم ایس کی کامیاب ترسیل کے متعلق معلومات ملتی ہیں۔

 

 

شہروار نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

موبی لنک کی ایس ایم ایس کی کامیاب ترسیل کا تناسب مطلوبہ معیار سے کم ہے جبکہ دیگر موبائل آپریٹرز مطلوبہ معیار پر پورے اترتے ہیں۔

  1. دو طرفہ ایس ایم ایس کی ترسیل کا وقت

دو طرف ایس ایم ایس کی ترسیل کے وقت سے مراد مختصر پیغام ایس ایم ایس سنٹر کو بھجوائے جانے اور مطلوبہ موبائل فون)کیریئر( پر وہی پیغام وصول ہونے کا درمیانی وقت ہے۔یہ اشاریہ اس اوسط وقت کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے جوکسی مختصر پیغام کو بھیجنے اور وصول کرنے کے دوران صرف ہوتا ہے۔

 

شہروار نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تمام موبائل آپریٹرز دوطرفہ ایس ایم ایس کی ترسیل کے وقت کے مقررہ معیار پر پورااتر رہے ہیں