01  ستمبر 2020ء

کراچی میں موبائل سروس کی دستیابی

(اسلام آباد:یکم ستمبر 2020) بدترین بارشوں اور محرم الحرام میں موبائل سروس کی بندش کی وجہ سے گزشتہ چند روز کے دوران کراچی میں موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) کی سروسز میں خلل پڑا۔ بند سروسز کی بحالی کے بعد، سی ایم اوزکی ٹیمیں بارش کے کھڑے پانی کی وجہ سے متاثرہ سیل سائٹس کی بحالی کے لئے مسلسل کام کررہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بارش کی وجہ سے متاثرہ سائٹس کی تعداد 6فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔
 
 ان علاقوں میں نیٹ ورک کی بحالی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں جہاں بجلی کی مستقل موجودگی ابھی بھی ایک چیلنج ہے۔پی ٹی اے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں سروسز مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ