پریس ریلیزز
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہورمیں ایک اورغیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑ۱ گیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
پریس ریلیز
اسلام آباد 14 اکتوبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا ۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران لاہورمیں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پرچھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران آٹھ غیر قانونی وی او آئی پی گیٹ ویز ، ، ایک کمپیوٹر، ایک لیپ ٹاپ،چار پی ٹی سی ایل موڈیم اور سینکڑوں سموں پر مشتمل ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کو گرفتار کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ