18 مارچ 2022ء

ناروے کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

اسلام آباد (18 مارچ 2022): ناروے کے سفیر عزت مآب پر البرٹ الساس نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
 
دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان میں آئی سی ٹی کی ترقی اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی روشنی میں ناروے کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
 
دوران ملاقات سفیر اور چیئرمین پی ٹی اے نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے پیش نظرباہمی تعاون کی مزید توسیع پر اتفاق کیا۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ