28 جولائی 2020ء

ایمیزون ویب سروسز بلاتعطل جاری ہیں

 اسلام آباد (28 جولائی، 2020) حال ہی میں ایمیزون ویب سروسز کے بعض صارفین کو پیش آنے والے مبینہ تعطل کے حوالے سو شل میڈیا کے ذریعے یہ تا ثر سامنے آیا کہ یہ رکاوٹ پب جی پر پابندی کی وجہ سے ہوئی جو کہ غلط اور بے بنیاد ہے۔
پب جی پر پابندی 10 جولائی سے عائد ہے جبکہ ایمیزون ویب سروسز(اے ڈبلیو ایس) کے صارفین کو 23 جولائی کو مبینہ طور پر رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اے ڈبلیو ایس صارفین کی طرف سے آپریٹروں کو موصول ہونے والی شکایات سے بھی یہ بات سامنے آتی ہے کہ انہیں وقفے وقفے سے رسائی کے مسائل درپیش رہے جبکہ اے ڈبلیو ایس خدمات یا آئی پیز مکمل طور پر ناقابل رسائی نہیں تھے۔ مزید یہ کہ یہ مسئلہ صرف پاکستان کے صارفین تک محدود نہیں تھا بلکہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہوا۔
پی ٹی اے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اس معاملے کی وضاحت پہلے ہی اسوقت کرچکا ہے جب اس رجحان کو پہلی بار سوشل میڈیا پر دیکھا گیا تھا۔
فی الحال، پی ٹی اے وی پی این کی بلاکنگ نہیں کررہا اس حوالے سے خدشات بے بنیاد ہیں۔ وی پی این رجسٹریشن کی ضروریات کو گھر سے کام کرنے والے مقامی یا غیر ملکی کمپنی سے وابستہ افراد کے مطابق بنایا گیا ہے۔ صارفین اپنے وی پی اینز کو اپنے سٹیٹک آئی پی کے بغیر رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر پی ٹی اے نے پہلے ہی اپنی ویب سائٹ پر وی پی این رجسٹریشن کے طریقہ کار / ضروریات کی وضاحت کر دی ہے اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے انڈسٹری کی سطح پر بھی اقدامات جا ری ہیں۔ انڈسٹری کے کہنے پر وی پی این کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن میکانزم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔
مزید یہ کہ آپریٹروں سے رابطے کی تفصیلات پی ٹی اے کی ویب سائٹ (www.pta.gov.pk) پر دستیاب ہیں تاکہ صارفین اپنے متعلقہ سروس فراہم کنندہ کے ذریعے وی پی این کی رجسٹریشن باآ سانی کرسکیں۔
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ