21 دسمبر 2021ء

بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی سے متاثر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے متبادل اقدامات

 اسلام آباد (21دسمبر 2021): کراچی کے قریب سمندر میں بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے ایک میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کی وجہ سے رش کے اوقات کے دوران انٹرنیٹ ٹریفک میں کچھ تعطل آیا۔ تاہم، صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے متعلقہ سروس فراہم کنندگان کی طرف سے اضافی بینڈوڈتھ اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے متبادل انتظامات کیے جارہے ہیں۔

 خرابی دور کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاہم اس میں وقت لگ سکتا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے آپریٹروں کو متبادل انتظامات کے تحت بلاتعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 


 خرم علی مہران
 ڈائریکٹر (تعلقات عامہ )