19 فروری 2021ء

جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا سائٹس کی فور جی میں اپ گریڈیشن

(اسلام آباد: 19 فروری 2021): 20 جنوری 2021 کو وزیر اعظم کے دورے کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسز بحال کردی گئیں۔ بعد ازاں پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے منعقد کیا۔ 
موبائل فون آپریٹروں کو اس حوالے سے نہ صرف سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں بلکہ تھری جی ڈیٹا سائٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی کہا گیا۔ جاز جو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا کی خدمات مہیا کررہا تھا نے اپنی تمام تھری جی سائٹس کو فور جی میں اپ گریڈ کردیا۔ اس اقدام سے صارفین تیز رفتار ڈیٹا سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔ 
پی ٹی اے علاقے میں مزید سائٹس لگانے کے لئے سی ایم اوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کی مناسبت سے صارفین کے لئے بہتر آواز اور ڈیٹا خدمات کو فروغ دیا جاسکے۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ