24  ستمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہورمیں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑ۱ گیا

اسلام آباد 24 ستمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا ۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کاروائی کے دوران لاہورمیں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ کاوشوں کے تحت لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران ایک گیٹ وے ، دو لیپ ٹاپ، موڈیم اور سینکڑوں سموں پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ