10 اکتوبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز کراچی میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑ۱ گیا

اسلام آباد 10 اکتوبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا ۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران اٹھارہ غیر قانونی گیٹ ویز ، سینکڑوں پورٹس،2 لیپ ٹاپ، 2کمپیوٹرز،ایک وائی ٹرائب موڈیم، 7 نیٹ ورک سوئچز اور سینکڑوں سموں پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کوگرفتار کیا گیا ہے اور ایف آئی اے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ