18 فروری 2021ء

جرمنی کے سفیر کی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

اسلام آباد (18 فروری، 2021):پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلا گیک نے آج چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات کی۔
 
ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے باہمی دلچسپی کے امور بشمول انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ٹیلی کام سیکٹر میں موجود مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
اس موقع پر مشترکہ فوائد کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
 
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ