پی ٹی اے کا ویب انیلیسز ڈویژن مختلف سرکاری محکموں اور عوام الناس کی طرف سے رپورٹ کردہ توہین آمیز، ریاست مخالف، نفرت انگیز تقاریر ، فحش مواد وغیرہ کو روکنے کے لیے URL کا تجزیہ، چینلائز کرنے اور اس پر کارروائی کا مجاز ہے۔ ایسے غیر قانونی مواد کو بلاک کروانے کے لیے ویب انیلیسز ڈویژن متعلقہ آن لائن پلیٹ فارم یا پی ٹی اے کے سائبر ویجیلنس ڈویژن سے رابطہ کرتا ہے ۔ ڈویژن مختلف سرکاری محکموں سے موصول ہونے والی شکایات کے اندراج کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹلکی سہولت بھی رکھتا ہے_