یہ ڈائریکٹوریٹ پارلیمانی معاملات کو تیز رفتاری سے نمٹانے اوراوراعلیِ ترجیحی معاملات کو دیکھنے کے لیے 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔ چونکہ قومی اسمبلی ،سینٹ آف پاکستان اور ان کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سوالات ار پارلیمیٹ کو بریفنگ و جوابات دینے جیسے امور انتہائی حساس اور فوری نوعیت کے ہوتے ہیں، لہذا، اتھارٹی نے یہ ضروری سمجھا کہ مذکورہ بالا معاملات کو دیکھنے کی صلاحیت کا حامل ایک علیحدہ ڈویژن بنایا جانا چاہیئے۔ یہ ڈویژن دیگر حکومتی محکموں/وزارتوں کے ساتھ خط و کتابت کی ذمہ داری بھی سرانجام دیتا ہے۔