اکثر پوچھے گئے سوالات

کس قسم کا وی پی این رجسٹر کرانا ضروری ہے؟

انٹرنیٹ سے گزرنے والے ہر وی پی این / غیر معیاری / خفیہ کردہ ٹریفک کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے-

کیا وی پی این کو استعمال کرتے ہوئے کال کی اجازت ہے؟

خفیہ کاری کے اضافي بوجھ کی وجہ سے عام طور پر کال کو خفیہ نہیں کیا جاتا ہے۔ تاہم اشد ضرورت کے تحت اجازت دی جا سکتی ہے، جس کے لیے اشد ضرورت اور جائز جواز فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کس قسم کا وی پی این روکا جائے گا؟

تمام وی پی این جو رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کو روکا جاسکتا ہے. 

کیا بیرون ملک موجود سرور جن کے پاکستان میں صارفین موجود ہیں، ان کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے؟

جی ہاں ، کسی بھی جائز/ قانونی غیر ملکی سرور تک پاکستان سےرسائی حاصل کرنے کے لئے اس کو رجسٹر کرنےکی ضرورت ہے۔

کیا وی پی این سرورز کو رجسٹرڈ ہونے کی ضرورت ہے یا تمام کلائنٹس کو رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے؟

دونوں رجسٹر ہوسکتے ہیں، لیکن سہولت فراہم کرنے کے لئے صرف جائز/ قانونی سرور رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

کیا افراد کو رجسٹر کروانے کی ضرورت ہے؟

صرف جائز/ قانونی استعمال والی کمپنیاں ہی رجسٹریشن کے اہل ہیں ، تاہم ، بیرون ملک موجود وہ قانونی وی پی این سرور جن کے ملازمین پاکستان میں ہیں، ایسی صورت میں افراد دستاویزات مکمل کرکے اپنی کمپنی کی جانب سے درخواست دے سکتے ہیں۔

کیا گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے؟

ایسی صورت میں ، گھر سے کام کرنے کی سہولت مہیا کرنےکے لئے صرف وی پی این سرور آئی پی کو رجسٹر کیا جاسکتا ہے۔

کیا وی پی این رجسٹریشن کے لئے کوئی فیس ہے؟

جي نہیں ، موجودہ پالیسی کے مطابق وی پی این کو رجسٹر کرنے کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔

وی پی این کو رجسٹر کرنے کے لئے کیا طریقہ کار ہوگا؟

وی پی این دستاویزات کو مکمل کرنے کے لئے اپنے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کریں اور اسي کے ذریعہ پی ٹی اے میں درخواست جمع کرائیں۔

آیا وائس اوور وی پی این کی اجازت ہے یا نہیں؟

آیا وائس اوور وی پی این کی اجازت ہے یا نہیں؟

کیا پاکستان میں صارفین موجود ، بیرون ملک تعینات سرور کو رجسٹر کرنے کی کوئی ضرورت ہے؟

کیا پاکستان میں صارفین موجود ، بیرون ملک تعینات سرور کو رجسٹر کرنے کی کوئی ضرورت ہے؟

پروسیسنگ کا وقت کیا ہے؟

پروسیسنگ کا وقت کیا ہے؟

پی ٹی اے کی جانب سے "عارضی طور پر منظور شدہ" ای میل موصول ہونے کے بعد درخواست دہندہ کو کیا کرنا ہے؟

پی ٹی اے کی جانب سے "عارضی طور پر منظور شدہ" ای میل موصول ہونے کے بعد درخواست دہندہ کو کیا کرنا ہے؟

کسٹمر کی شناخت اور بلنگ فون نمبر کا کیا مطلب ہے؟

کسٹمر کی شناخت اور بلنگ فون نمبر کا کیا مطلب ہے؟