انفورسمنٹ
- صفحہ اول
- ڈویژنز
- انفورسمنٹ
انفورسمنٹ
امور:
انفورسمنٹ ڈویژن پی ٹی اے کا سب سے بڑا ڈویژن ہے جسے راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد، گلگت اور ملتان میں واقع اپنے آٹھ علاقائی دفاتر کے ذریعے ملک کے زیادہ تر حصوں تک رسائی حاصل ہے۔ انفورسمنٹ کی سرگرمیوں میں پی ٹی اے ایکٹ، قوانین، ضابطہ عمل اور اتھارٹی کی جانب سے وقتا فوقتا ملنے والی ہدایات کوملک بھر میں نافذ کرنے کے سلسلے میں آن فیلڈ اور آف فیلڈ دونوں طرح کی سرگرمیاں شامل ہیں۔یہ ڈویژن ضرورت کے مطابق قومی سلامتی کے معاملات پر مسلح افواج/قانون نافذ کرنے والے ادروں اور دیگرحکومتی اداروں کے ساتھ خط و کتابت/رابطہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈائریکٹرویٹ موبائل، آئی ایس پیز اور ڈبلیو ایل ایل آپریٹرز کی سروس کے معیار کی نگرانی اور چیکنگ کرتا ہے۔ جب کبھی بھی اتھارٹی کو مطلوب ہو تو یہ ڈائریکٹوریٹ نفاذ کے متعلق مسائل کا عملی طور پر معائنہ/سروے کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈائریکٹوریٹ غیر قانونی ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والوں کے خلاف ایکٹ کی شرائط و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لاتا ہے۔
رابطے کی تفصیلات:
فون |
فیکس |
+92 (51) 9221444 |
+92 (51) 2878139 |