18 فروری 2016ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز

پریس ریلیز


آئی سی ٹیز کا استعمال کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ریگولیٹری فریم ورک پر ورکشاپ کا انعقاد
اسلام آباد 18فروری 2016 (پ۔ر) ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچے اور موجودہ و مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم او آئی ٹی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی)پی ٹی اے) کے زیرا ہتمام انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو)کے تعاون سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر ز میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے آئی سی ٹیز کے استعما ل کے لئے ریگولیٹری فریم ورک پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی۔
ورکشاپ کے دوران ترکی سے آئی ٹی یو کے ماہرڈاکٹرتیمر دیمر، نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ہنگامی ٹیلی کمیونیکیشن اور بزنس کنٹینیوٹی مینجمنٹ کے موضوع پر دنیا بھر میں رائج بہترین طریقہ کار اور معیار سے متعلق ورکشاپ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل اور پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، پی ٹی سی ایل، موبائل آپریٹرز اور پی ٹی اے کے نمائندگان نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جامع نیشنل ڈیزاسٹر ٹیلی کمیونیکیشنز پلان کی تیاری ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں آئی سی ٹی کے استعمال پر ریگولیٹری فریم ورک کیلئے ورکشاپ ایک اہم قدم ہے۔ اس مقصد کیلئے ایمرجنسی کمیونیکیشن ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری کیلئے اقوام متحدہ کا ادارہ،آئی ٹی یو پاکستان کو فنی معاونت فراہم کر رہا ہے۔کیونکہ پاکستان کو سیلابوں، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات میں کثیر تعداد میں مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
اس ورکشاپ سے پاکستان میں ڈزاسٹر مینجمنٹ کے سٹیک ہولڈرز نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ماہرین کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کیا ۔ورکشاپ کے ذریعے شرکاء کو بھی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے نظریات، خیالات اوربنیادی حقائق سے متعلق آگہی کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر (تعلقات عامہ)