11 نومبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز گجرات میں دوغیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑے گئے

اسلام آباد 11 نومبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران گجرات میں دو مختلف مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے گجرات کے علاقوں بلاول ٹاؤن اور بھمبر روڈ میں چھاپے مارے ۔ چھاپے کے دوران نو غیر قانونی وی او آئی پی گیٹ وے اور دیگر آلات پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی۔ وقوعہ سے تین افراد کوگرفتار کیا گیا ۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ