11 فروری 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز گجرات اور اسلام آباد میں تین غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے گئے

اسلام آباد 11 فروری 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران تین غیر قانونی گیٹ و ے پکڑلیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران گجرات اور اسلام آباد کے تین مختلف مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلا چھاپہ جلال پورجٹاں کے ایک گاؤں میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران متعدد پورٹس پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کوگرفتار کیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے 
دوسرا چھاپہ شادمان کالونی ،گجرات میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران متعدد پورٹس پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ 
تیسرا چھاپہ دکا ن نمبر 8، کو ثر پلازا ، سواں گارڈن ، اسلام آباد میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 8پورٹس کی دو گیٹ ویز پر مشتمل ایک غیرقانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ