22 اپریل 2014ء

سپیکٹرم کی نیلامی آج)23 اپریل 2014(کو ہو گی:

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے 23 اپریل 2014 کو منعقد ہونے والی اگلی نسل کی موبائل سروسز(NGMS)کے سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔۔

نیلامی کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح8 بجے ہو گا۔ بولی دہندگان کو نیلامی کے نظام میں شامل ہونے)لاگ ان(ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ بولی کا پہلا مرحلہ 10 بجے صبح شروع ہو گا۔ بولی کے مختلف مراحل ہوں گے۔ ہر مرحلے کی مدت 45 منٹ یا زائد ہو گی۔ ہر مرحلے کے بعد نتائج کا اعلان پی ٹی اے کی ویب سائٹ(www.pta.gov.pk)پر کیا جائے گا۔

نیلامی ایک الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے منعقد کی جائے گی جس کے ذریعے بولی دہندگان نیلامی میں شرکت کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے نیلامی کے متوازی متعدد مرحلہ جاتی صعودی طریقہ کار (Simultaneous Multiple Round Ascending (SMRA) Auction Mechanism)کو منتخب کیا ہے۔ اس طریقہ کار کو کھلے عام بولی دینے کے روایتی طریقہ کار پرترجیح دی جاتی ہے کیونکہSMRA نیلامی کرنے والے اور بولی دہندہ دونوں کو متوازی طور پراپنی مرضی کی لاٹوں پر بولی لگانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ طریقہ کار نیلامی کے عمل کے دوران پرائیویسی کی سہولت کے ساتھ ساتھ وقت بھی دیتا ہے تا کہ سوچ سمجھ کر فیصلے کیا جاسکیں۔ چند ممالک میں ہونے والی حالیہ نیلامیاںSMRAکے تحت کی گئی تھیں۔

 

)خرم علی مہران(

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز