19 جولائی 2016ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز سیکرٹری جنرل آئی ٹی یو کاپی ٹی اے کا دورہ

پریس ریلیز


اسلام آباد 19 جولائی 2016 (پ۔ر)سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین ( آئی ٹی یو) ہاؤلن زاؤ نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے )ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ ، آئیوآنے کورووکی ،ریجنل ڈاےئریکٹر آئی ٹی یو ایشاء پیسفلک ، عبدالصمد ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) پی ٹی اے ،طارق سلطان،ممبر (فنانس) پی ٹی اے ، شہزاد سمی قریشی ، ایگزیکٹو ڈاےئریکٹر ، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ(ایف اے بی) ، پی ٹی اے اور ایف اے بی کے تمام شعبوں کے ڈاےئریکٹر جنرلز اور اتھارٹی کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
دورے کے دوران سیکریٹری آئی ٹی یونے پاکستان میں آئی سی ٹیز کی ترقی اور کامیابیوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی ) سروسز کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ رکن ممالک او ٹی ٹی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کا تعاون ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سروسزریگولیشنز سے مشروط ہیں جس کے توسط سے منصفانہ مقابلہ سازی کے لئے نہ صرف راہ ہموار کی جا سکتی ہے بلکہ آگے بڑھنے کے لئے جدید راستے تلاش کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں پی ٹی اے اور چیئرمین  پی ٹی اے کی خدمات کی تعریف کی۔ 
قبل ازیں، چیئرمین پی ٹی اے نے سیکریٹری آئی ٹی یو کوپی ٹی اے کے فرائض، ریگولیٹری اقدامات اور ٹیلی کام سیکٹر کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ آئی ٹی یو سیکرٹیر جنرل کو تھری جی / فور جی کی خدمات کے اجراء کے بعدموبائل براڈ بینڈ کی ترقی کے بارے میں بتایا گیا۔چےئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں سال 2015میں موبائل براڈ بینڈ کی ترقی کی شرح 185.42% رہی جو کہ خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور منصفانہ ریگولیٹری نظام کی بدولت پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر نے حالیہ برسوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔ 
چےئرمین نے مزید بتایا کہ سماجی و اقتصادی ترقی میں براڈ بینڈکا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جدیدٹیکنالوجی کے ذریعہ پوری دنیا سے منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کا استعمال ہمارے معاشرے میں بہت عام ہے، جہاں ہر فرد آن لائن رابطوں سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری توجہ ایم کامرس، ایم ایگریکلچر، ایم ایجوکیشن اور ایم ہیلتھ پرہے کیونکہ ان نوجوان ذہنوں کے لئے مواقعوں کے نئے دروازے کھولنے کا وقت ہے۔ایگزیکٹو ڈاےئریکٹر ایف اے بی نے سیکرٹری آئی ٹی یو کو ایف اے بی میں جاری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ 
اختتام پر چےئرمین پی ٹی اے نے سیکرٹی جنرل آئی ٹی یو اور ریجنل ڈاےئریکٹر آئی ٹی یو کو یادگار شیلڈز پیش کی ۔ سیکرٹری جنرل نے پی ٹی اے میں پودا لگایا ۔اس سے پہلے بھی پی ٹی اے کا دورہ کرنے والے سیکرٹریز جنرل آئی ٹی یو پی ٹی اے میں پودے لگا چکے ہیں۔

(خرم مہران) 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ