08 اپریل 2016ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز موبائل سروسز کے معیار کو چیک کرنے کے لئے کوالٹی آف سروس سروے

پریس ریلیز

اسلام آباد:8اپریل 2016 (پ۔ر) : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ٹو جی اور نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کی آواز اور ڈیٹا سروسز کے مطلوبہ معیار کو چیک کرنے کے لئے اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں کوالٹی آف سروس(کیو او ایس) سروے مکمل کر لیا ہے ۔ جبکہ دیگر شہروں میں سروے ابھی جاری ہے۔ 
سروے کے دوران موبلنک، ٹیلی نار یوفون اور زونگ کے این جی ایم ایس/تھری جی/ فورجی ڈیٹا سروسز کی آواز کا معیار ٹیسٹ کیا گیا جبکہ آواز اور ایس ایم سروسز تمام موبائل آپریٹروں کی چیک کی گئی۔ سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ تما م این جی ایم ایس لائسنس رکھنے والے آپریٹروں میں زونگ فور جی سب سے اعلیٰ کوالٹی فراہم کر رہا ہے ۔
تمام موبائل آپریٹروں کی آواز کا معیار سروسز کی دستیابی،کنجیشن، ڈراپ کال ریٹ ، کال کنکشن ٹائم اور وائس کوالٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے چیک کیا گیا۔ سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ تمام مو بائل کمپنیاں مطلوبہ معیار کے مطابق سروس کی فراہمی اور وائس کوالٹی پیش کر رہی ہیں۔ 
موبائل آپریٹرز کے شارٹ میسج سروس (ایس ایم ایس) کی کامیاب ترسیل اور مخصوص وقت کے دوران پیغام کے موصول ہو جانے کا بھی تجزیہ کیا گیا ۔تمام موبائل آپریٹرپیغام کی ترسیل مطلوبہ معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے کر رہے ہیں۔ 
نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی نیلامی 23اپریل 2014کو کی گئی تھی جس کے مطابق موبی لنک اور زونگ نے تھری جی خدمات کے لئے 10MHzفریکوئنسی سپیکٹرم حاصل کیا جبکہ یو فون اور ٹیلی نار نے 5MHzحاصل کیا۔ حالیہ سروے کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 10MHzفریکوئنسی سپیکٹرم کے ساتھ این جی ایم ایس/ تھری جی خدمات فراہم کر نے والے آپریٹروں کی انٹر نیٹ ڈیٹا کی رفتار5MHzفریکوئنسی سپیکٹرم کے ساتھ تھری جی خدمات فراہم کر نے والے آپریٹروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ زونگ نے نیلامی کے عمل میں فور جی سروسز کے لئے 10MHzفریکوئنسی سپیکٹرم حاصل کیا۔ زونگ فور جی کی انٹر نیٹ ڈیٹا کی رفتار دیگر تمام این جی ایم ایس آپریٹروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
نتائج کی تفصیلات پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pkپر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ 
 


خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ