20 جولائی 2016ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی تربیتی پروگرام جاری ہے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
پریس ریلیز
پی ٹی اے کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی تربیتی پ

اسلام آباد 21جولائی 2016 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 18 سے 19جولائی 2016تک جاری چھٹی ریجنل ریگولیٹر راؤنڈ ٹیبل کی میزبانی کی اور پی ٹی اے اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو ) کے مشترکہ تعاون سے20 سے 22جولائی 2016 تک جاری تین روزہ بین الاقوامی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ 
بین الاقوامی تربیتی پروگرام بدھ سے اسلام آباد میں شروع ہو چکا ہے ۔ ایشیا پیسفک خطے کے 23 ممالک کے مندوبین اس اہم تربیتی پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں تاکہ پاکستان اور ریجنل ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اپنا ریگولیٹری تجربہ بیان کر سکیں۔ 
آئی ٹی پی کے پہلے روز پی ٹی اے نے شرکاء کو کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) پر ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق آگاہ کیاجس کے لئے موبائل اور وائرلیس براڈبینڈ (تھری جی/ فورجی) سروسزکے لئے کیو او ایس ٹیسٹنگ براہ راست پیش کی گئی ۔ اس کا استعمال اینیٹ( فن لینڈ بیسڈ کمپنی) نیمو انویکس سلوشن کے تحت کیا گیا جو کہ نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (این جی ایس ایم) موبائل نیٹ ورکس کی کوالٹی آف سروس کی نگرانی کے لئے پی ٹی اے کے زیر استعمال ہے۔ نیمو انویکس ایک طاقتور سلوشن ہے جس کے ذریعے ٹو جی، تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی کی صحیح نگرانی ممکن ہے۔ 
پی ٹی اے نے ا ینیٹ ٹیم کو بین الاقوامی تربیتی پروگرام کے شرکاء کے ساتھ صنعت کے علم کے اشتراک کے حوالے سے ایک مفید تربیتی سیشن منعقدکرنے کے لئے مدعو کیا۔ اینیٹ کی ٹیم نے بتایا کہ کس طرح ٹیکنالوجی سے معاشروں میں رابطے بڑھ رہے ہیں اور ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لئے آئی سی ٹی کی اہمیت میں روزافزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ 
پی ٹی اے اور ا ینیٹ کی ٹیم نے نیمو انویکس سلوشن کے نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور وائس اینڈ ڈیٹا سروسزکے لئے کوالٹی آف سروس کی جانچ کے طریقہ کارکا براہ راست جائزہ لیا۔ لائیو ٹیسٹنگ کے نتائج سے بین الاقوامی تربیتی پروگرام کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا، اور سوال و جواب کے سیشن کے دوران کوالٹی آف سروس پیرا میٹرز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بین الاقوامی تربیتی پروگرام کے شرکاء نے پی ٹی اے کے کوالٹی آف سروس ٹیسٹنگ کے طریقہ کار اوررہنمائی میں دلچسپی کا اظہار کیا اورکوالٹی آف سروس کے طریقہ کار اور ریگولیشن کی مزید بہتری پر زور دیا ۔ 
 

خرم مہران

ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ