25 جولائی 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے کی ٹیم کا ایل ڈی آئی آپریشن سینٹر کا آڈٹ

اسلام آباد 25جولائی 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سرکل نیٹ (پرائیویٹ) لمٹیڈ نیٹ ورک آپریشن سینٹر (NOC) کا تکنیکی آڈٹ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپریٹر کی طرف سے لائسنس کی تمام شرائط اور قوائد و ضوابط کو پورا کیا جارہا ہے۔ آڈٹ کے دوران پی ٹی اے کے تکنیکی ماہرین نے انٹر نیشنل کلیرنگ ہاؤس (آئی سی ایچ) کے حوالے سے کمپنی کے نیٹ ورک کا جائیزہ لیا ۔ 
واضح رہے کہ پی ٹی اے نے پاکستان میں موجود تما م لانگ ڈسٹینس اینڈ انٹرنیشنل آپریٹروں (ایل ڈی آئی) کے تکنیکی آڈٹ کا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپریٹر قواعد کی پابندی کر رہے ہیں اورصارفین کو معیار کے مطابق خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ آڈٹ ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) کی ہدایات کے تحت کیا گیا۔ 
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ