23 دسمبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز اینڈ رائڈ ڈویلپمنٹ کے موضوع پر پی ٹی اے کے زیر انتظام خواتین کی ٹرنینگ کا انعقاد

 

اسلام آباد 22دسمبر 2015: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے "ایم انٹرپرینیور شپ برائے خواتین" پروگرام کے تحت اینڈ رائڈ ڈویلپمنٹ کے موضوع پر5روز ہ ٹرنینگ کا اہتمام کیا ۔ اس ٹریننگ کا مقصد باصلاحیت خواتین کو موبائل ایپلیکیشنزکی تیاری کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا تھا۔ ٹریننگ کے دوران انہیں مارکیٹنگ کی مہارت سے بھی روشناس کرایا گیا تاکہ وہ اپنی ایپلیکیشنزکو فروخت کر سکیں اور مستقبل میں اپنے علاقوں میں جا کر ایسی ٹرنینگ کا اہتمام کرسکیں۔
اس موقع پر چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے خواتین کوپاکستان میں ٹرینر کے طور پر با اختیار بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ان اپیلیکیشنزکو تیار کرنے کی مہارت سے خواتین مستقبل میں پاکستان میں موبائل ایپلیکیشنز کو فروغ دے سکتی ہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ 4جی 3/جی ٹیکنالوجیز نے شہریوں کو سمارٹ فون کو کمپیوٹر میں تبدیل کرکے ہی فائدہ نہیں دیا بلکہ اس نے انٹرپر نیورشپ کے دروازے بھی کھولے ہیں جن سے خواتین بھی مستفید ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی مہارت میں اصافہ کرنے کے لئیے پی ٹی اے اور ایم او آئی ٹی مل کر کام کر رہی ہے۔ تاکہ وہ کسی مشکلات کے بغیر انٹرپرینیور مارکیٹ میں داخل ہو سکیں۔ ممبر لیگل وزارت آئی ٹی امینہ سہیل نے پی ٹی اے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی ٹرنینگ کا اہتمام کیا جائے۔ اس ورکشاپ میں20گریجوایٹ خواتین حصہ لے رہی ہیں جو اپنی مہارت کے استعمال سے اپنی اپیلیکیشنز تیار کرکے پی ٹی اے کوپیش کریں گی۔ ان کی ایپس کے منتخب ہونے پر پی ٹی اے خواتین کو" سمارٹ پاکستان ایم لیب "میں شامل کرے گی۔


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ