06 جنوری 2017ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز

پریس ریلیز 

پی ٹی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ساؤتھ ایشین نیٹ ورک آپریٹرز گروپ کے تعاون سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں23 تا 30جنوری2017 کو آئی پی وی 6 ، ڈی این ایس ایس ای سی، کیمپس نیٹ ورک ڈیزائن اور سیکیورٹی کے موضوعات پر
ورکشاپس اور کانفرنس کا انعقاد 
اسلام آباد( 6جنوری 2017) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) پاکستان میں جدید ٹیکنالوجیز کی ترویج اور اس حوالے سے پاکستانی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمیونٹی کی استعداد کار کیلئے مصروف عمل ہے۔ پی ٹی اے نے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجیزکے فروغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر کی استعداد کار کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ پی ٹی اے نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں این ایس آر سی، اے پی این آئی سی، آئی ایس اوسی اور آئی سی اے این این جیسے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے آئی ایکس پی آپریشنز، آئی پی وی6راؤٹنگ، بگ ڈیٹا، ڈی این ایس ایس ای سی اور انٹرنیٹ ریسورس مینجمنٹ (آئی آر ایم) پر متعدد پروگرام منعقد کئے ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) نے پاکستان نیٹ ورک کمیونٹی کے استعداد کار کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کیے اور اس حوالے سے پاکستان سکول آن انٹرنیٹ گورنینس (پی کے آئی ایس جی)کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پی ٹی اے اور ایچ ای سی مشترکہ معاونت کے تحت پاکستانی کمیونٹی کی آگاہی اور تعلیمی اداروں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام سیکٹر اور نیٹ ورک آپریٹرز کے لئے کام کررہے ہیں۔
پی ٹی اے ، ایچ ای سی اور پاکستان نیٹ ورک آپریٹر گروپ (پی کے این او جی) 23 تا 30جنوری 2017 کے دوران ایچ ای سی اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین نیٹ ورک آپریٹرز گروپ )ایس اے این او جی)کا اہتمام کریں گے۔ ایس اے این او جی استعداد کار بڑھانے کا عمل ہے جس میں معروف بین الاقوامی ٹرینرز مقامی کمیونٹی کو جدید نیٹ ورک ٹیکنالوجیز کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ پہلے3دن جدید نیٹ ورک ٹیکنالوجیز پر کانفرنس کیلئے مختص ہیں جس کے بعد" کیمپس نیٹ ورک ڈیزائن اینڈ سکیورٹی" آئی پی وی 4 /آئی پی وی 6 " راؤٹنگ" اور"ڈی این ایس اور ڈی این ایس ایس ای سی" پر 3 متوازی5روزہ ورکشاپس منعقد ہوں گی۔ این ایس آر سی، اے پی این آئی سی، آئی ایس اوسی اور آئی سی اے این این جیسے بین الاقوامی ادارے ایس اے این او جی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اپنے متعلقہ شعبوں میں وسیع تجربہ کے حامل بین الاقوامی ماہرین سے سیکھنے کا پاکستانی نیٹ ورک پروفیشنل کیلئے یہ ایک منفرد موقع ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹرکے شعبوں سے وابستہ نیٹ ورکنگ پروفیشنلز، اکیڈمیہ اور متعلقہ پس منظر رکھنے والے طلباء ایس اے این او جی کی ویب سائٹhttp://www.sanog.org/sanog29/index.htmlپر براہ راست اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔


خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ