29 جنوری 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورینڈم کی تیاری جاری

اسلام آباد(جنوری 29) نیکسٹ جنریشن نیٹ ورک سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے منتخب کیے گئے کنسلٹینٹس نے مارکیٹ کا ایک جائزہ / تخمینہ مکمل کرلیا ہے اور اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں جو انفارمیشن میمورنڈم کی تیاری میں مدد دیں گی جسے بعد ازاں حکومت کو جمع کرایا جائے گا ۔

 

انفارمیشن میمورینڈم (آئی ایم )سپیکٹرم کی بولی میں حصہ لینے والے بولی دہندگان کے لئے ایک کلیدی دستاویز ہے یہ نیلامی کے لئے دستیاب سپیکٹرم، لائسنسز کی تعداد،بیس پرائس اور نیلام کے طریق کار کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا ۔مندرجہ بالا پہلوؤں پر سٹیک ہولڈرز کے خیالات اکٹھے کرنے کیلئے کنسلٹینٹس نے بہت سے اجلاس منعقد کئے۔ 
19 دسمبر 2013 کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویلیو پارٹنرز منیجمنٹ کنسلٹنگ لمیٹڈ (وی پی ایم سی ایل) کے ساتھ کنسلٹینسی خدمات برائے نیلامی سپیکٹرم نیکسٹ جنریشن موبائل مہیا کرنے کیلئے باقاعدہ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
عالمی شہرت کے حامل کنسلٹینٹس کے انتخاب کے لئیوی پی ایم سی ایل کو پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی نیلامی کے لئے کامیاب کنسلٹینٹ قرار دیا گیا تھا۔پی ٹی اے نے اس اہم مرحلے کو وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کی پالیسی ہدایات اور پاکستان پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے مطابق کھلے اور شفاف طریقے سے مکمل کیا ۔
ویلیو پارٹنرز ایک گلوبل منیجمنٹ کنسلٹنگ فرم ہے جو کئی ممالک میں سرگرم عمل ہے ۔ دنیا کے 3 براعظموں میں واقع اس کے 9 دفاتر میں 3 2ممالک کے کنسلٹینٹس کام کر رہے ہیں ۔ دنیا بھر میں سپیکٹرم نیلامیوں کا اسے وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ فرم نے برطانیہ ، اٹلی، آئرلینڈ، بیلجیم ، ڈنمارک ، یونان، ہانگ کانگ، ملائیشیا، تھائی لینڈ، کویت اور بنگلہ دیش میں سپیکٹرم بڈنگ کے لئے مشاورت مہیا کی ہے۔


(خرم مہران)
ڈائریکٹر(پبلک ریلیشنز)