17  ستمبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز بہاولپور میں ایک غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

اسلام آباد 17 ستمبر 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران بہاولپور میں ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران نیو غلہ منڈی بہاولپور میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث ایک غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپے کے دوران پانچ گیٹ ویز، متعدد پورٹس اس کے علاوہ بمع دیگر آلات سی پی یو، سوئچز، سمز، لیپ ٹاپ ڈیوائس پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ