27 مارچ 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز نیکسٹ جنریشن سپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے معلوماتی سیشن

                              


اسلام آباد(27 مارچ2014) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے نیکسٹ جنریشن سپیکٹرم نیلامی کیلئے خواہشمندوں کمپنیوں/ بولی دہندگان کیلئے جمعرات کومعلوماتی سیشن کا انعقاد کیا ۔چیئر مین پی ٹی اے ڈاکٹر سید ا سماعیل شاہ، ممبر(فنانس) طارق سلطان، ویلیو پارٹنر مینجمنٹ کنسلٹنگ کے نمائندوں،موبائل آپریٹرز کے حکام اور پی ٹی اے کے سینئیرافسران نے سیشن میں شرکت کی۔
ویلیو پارٹنر مینجمنٹ کنسلٹنگ کے نمائندوں نے آئندہ ہونے والی نیلامی کے طریقہ کار کے مختلف پہلوؤں اور اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ۔نیلامی کو شفاف طریقے سے مکمل کرنے کیلئے مشاورتی سیشن میں خواہش مند بولی دہندگان کو پی ٹی اے کے جاری کردہ انفارمیشن میمورنڈم(آئی ایم) کے مطابق تمام بڈنگ پراسیس پربریفنگ دی گئی ۔بولی دہندگان نے آئندہ سپیکٹرم نیلامی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔


(خرم مہران)
ڈائریکٹر (تعلقات عامہ)