29  ستمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز چیچہ وطنی اور ہڑپہمیں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنجز پکڑے گئے

اسلام آباد 29 ستمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران چیچہ وطنی اور ہڑپہ میں غیر قانونی گیٹ و یزپکڑ لئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ کاوشوں کے تحت چیچہ وطنی اور ضلع ساہیوال کے علاقے ہڑپہ میں چھاپے مارے ۔ چھاپے کے دوران ڈی ایس ایل اور ایوو کنکشن ، لیپ ٹا پ اور سینکڑوں سموں پر مشتمل بارہ غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنجز قبضے میں لے لیں۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ