09 دسمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز بہاولپور میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنجز پکڑے گئے

اسلام آباد 9 دسمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و یز پکڑلئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران بہاولپور میں دو مختلف مقامات پر کامیاب چھاپے مارے جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔ جبکہ غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ملنے پر لاہور اور ملتان میں بھی چھا پے جاری ہیں۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 


خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ